اللہ کا نائب انسان: اس کیلئےکچھ ناممکن نہیں۔
اللہ نے انسان کو اپنا نائب بنایا ہے۔اور اس کے لیے کچھ نا ممکن نہ ہے لٰہذا اسکا نا ئب بھی نا ممکن کو ممکن بنا سکتا ہے۔
اللہ نے انسان کو وہی طاقتیں دیں ہیں جو اس کی اپنی طاقتیں ہیں۔مگریہ طاقتیں اتنی مکمل نہ ہیں جتنی اللہ کے پاس ہیں اور ایک محدود حد تک عطاہوئی ہیں۔
اللہ تعالیٰ بصارت رکھتا ہے اور اس نے اپنے نائب کو بصارت دی ہے۔انسان نے اس صلاحیت کو خوردبین اور دور بین کی شکل میں وسعت دی ہے جو کہ اللہ کے دیے ہو ئے علم اور حکمت کا استعمال ہے۔
اللہ تعالیٰ سماعت رکھتا ہے اور اس نے اپنے نائب کو سماعت دی ہے۔ انسان نے اس صلاحیت کو مائکروفون اور لاوڈ سپیکر کی شکل میں وسعت دی ہے جو کہ اللہ کے دیے ہو ئے علم اور حکمت کا استعمال ہے۔
اللہ تعالیٰ کہتا ہے اور ہو جا تا ہے اس نے اپنے نائب کو کر نے کی صلاحیت دی ہے۔اسے دو ہاتھ دیے ہیں جن سے وہ کرتا ہے ہر نا ممکن کام کو ممکن بناتا ہے انسان نے مشینیں اور کمپیوٹر بنا کر اس صلاحیت کو وسعت دی ہے جو کہ اللہ کے دیے ہو ئے علم اور حکمت کا استعمال ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام علم کا مالک ہے اس نے اپنے نائب کو حکمت اور دانائی دی ہے۔اسے پڑھنے کا حکم دیا ہے اسی علم نے اس کی صلاحیتو ں میں وسعت پیدا کی ہے ۔عقل و دانائی ناممکن کو ممکن بناتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہر جگہ ہے اس نے اپنے نائب کو بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ جا نے کی صلاحیت دی ہے۔اسے پاؤں دیے ہیں۔ انسان نے اس صلاحیت کو گاڑی، جہاز، بحری جہاز اور راکٹ بنا کر وسعت دی ہے جو کہ اللہ کے دیے ہو ئے علم اور حکمت کا استعمال ہے۔
انسان کے لیےکچھ بھی نا ممکن نہ ہے کیونکہ
اس کے پاس اللہ تعالٰی جیسی طاقتیں ہیں
تحریر شکیل احمد